تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آر ایس کو 11 حلقوں میں کامیابی _ بی جے پی کو دو ، کانگریس اور مجلس کو ایک ایک سیٹ

حیدرآباد _ 2 جون ( اردولیکس) سی پاک  کے ایگزٹ پولس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تلنگانہ میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں   بی آر ایس کو زبردست جیت ملے گی کیونکہ کانگریس اور بی جے پی مخالف ووٹ ایک ساتھ بی آر ایس ملیں گے۔ C-PAC کے ایگزٹ پولز کے مطابق، BRS کو 11 سیٹیں ملیں گی۔ بی جے پی کو دو سیٹوں پر کامیابی ملے گی،

 

ایک سیٹ پر کانگریس اور ایک سیٹ پر ایم آئی ایم کامیاب ہوگی اور دو سیٹوں پر سخت مقابلہ ہوگا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسانوں، پنشنرز، آٹو ڈرائیوروں کے خاندان  بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دئے ہیں خاص طور پر برقی اور پانی کے مسائل کی وجہ سے کانگریس کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ کانگریس مخالف ووٹ بی جے پی کو نہیں گئے بلکہ یہ ووٹ بی آر ایس کو ملے ہیں ۔

 

سی پی اے کے ایگزٹ پولس نے کہا کہ کریم نگر، پداپلی ، میدک، ظہیرآباد، چیوڑلہ، ناگرکرنول، سکندرآباد، ملکاجگیری، ورنگل، محبوب آباد اور کھمم ایم پی سیٹوں پر بی آر ایس جیتے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد میں بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔  بھونگیر میں بی آر ایس اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

 

سی پاک  ایگزٹ پول نے  2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 64/66 اور بی آر ایس کو 39/40 سیٹیں ملنے کے امکانات بتائے تھے جو درست ثابت ہوئے ہیں ۔ اب انہیں یقین ہے کہ ان کے ایگزٹ پول لوک سبھا انتخابات میں بھی سچ ثابت ہوں گے۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو کے ٹی وی 9 کے لائیو شو پر بگ ڈیبیٹ میں حصہ لینا اور بس یاترا پر 48 گھنٹے کی پابندی نے بھی بی آر ایس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button