تلنگانہ

14 سالہ لڑکی نے دیا بچہ کو جنم۔ تلنگانہ کے کاماریڈی میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آئےچونکا دینے والے واقعہ میں 14 سالہ لڑکی نے بچہ کو جنم دیا۔ یہ واقعہ دوما کنڈہ میں پیش آیا۔ دو روز قبل لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں آج اس نے بچہ کو جنم دیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی ماں کے ایک شخص سے ناجائز تعلقات ہیں شبہ کیا جاتا ہے کہ اسی نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہوگی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button