تلنگانہ

عوامی مسائل حل کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں : چیوڑلہ لوک سبھا کے آزاد امیدوار محمد علی

حیدرآباد _ 3 ،مئی ( پریس نوٹ) عوام کو چاہیے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ آپ ایسے اُمیدوار کو دیں جو آپ کے درمیان میں رہتے ہوئے آپ کے مسائل کی یکسوئی  کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار آج آزاد اُمیدوار پارلیمانی حلقہ چيوڈ لہ جناب محمد علی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقات کے دوران کیا

 

۔انھوں نے کہا کہ وہ اُن کے حلقہ کے غریب امیدوار ہیں جبکہ ان کے اپوزیشن جماعتوں کے اُمیدوار کڑوڑ ہا روپیوں کے مالک ہیں اور وہ صرف اور صرف اپنی دولت کے بل بوتے پر انتحابات میں حصّہ لے رہے  ہیں اور بعد میں وہ عوام کے مسائل کی یکسوئی سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے

 

لہٰذا بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کو چاہیے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ صرف ایسے اُمیدوار کو دے جو آپ کے درمیان دستیاب رہتے ہوئے آپ کے مسائل کی یکسوئی  کرسکے اُنھوں نے کہا کہ ان کا انتخابی نشان ،،نیکلس ،، ہے اس پر آپ بٹن دبائیں اور اپنے قیمتی ووٹ کا استمعال کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button