انٹر نیشنل

شام کے کئی مقامات پر پھر ایک مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد _ 17 فروری ( اردولیکس ڈیسک) دس روز قبل آنے والے زلزلے سے بری طرح تباہ شام میں جمعرات کی رات 10.47 بجے صوبہ ادلب اور کئی مقامات پر  پھر ایک مرتبہ زلزلے کے جھٹکے آئے ۔  سرکاری ذرائع نے بتایا نے  کہ زلزلہ کی شدت 5.4 تھی۔ اس کے نتیجے میں دارالحکومت دمشق اور شمالی صوبے حلب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  زلزلے کا مرکز ادلب شہر سے 61 کلومیٹر دور تھا۔

 

30 منٹ کے اندر شمال مغربی ساحلی صوبے لتاکیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات 11:17 پر 3.4 شدت کا زلزلہ آیا۔  زلزلے کا مرکز لتاکیا سے 50 کلومیٹر دور تھا اور زلزلہ 46 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

 

6 فروری کو ترکی اور شام میں شدید زلزلہ آیا تھا۔ قدرت کے قہر سے اب تک 41 ہزار 732 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس میں سے 38,044 افراد ترکی اور 3688 افراد شام میں ہیں۔ تاہم ملک کی وزارت صحت کے مطابق شام کی سرزمین میں 1414 افراد ہلاک اور 2357 دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button