اسرائیلی فوجی بیسکیمپ پر حزب اللہ کا بڑا حملہ 7 فوجی ہلاک 70 زخمی

نئی دہلی۔ حزب اللہ نے اسرائیل پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بنیامینا ملٹری بیس کو حسب اللہ نے نشانہ بنایا جس میں چار اسرائیلی فوجیوں کی موت ہوگی جبکہ 70 فوجی زخمی بتائے گئے ہیں ان میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسرائیل پر حزب اللہ کا یہ سب سے بڑا حملہ مانا جا رہا ہے، آئی ڈی ایف نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ڈرونز نے اتوار کی شام ملٹری بیس کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا ہم اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں کہ کوئی بھی ڈرون بغیر کسی وارننگ کے اسرائیلی فضائی سرحد کے اندر کیسے آ سکتا ہے، ہمیں بہتر تحفظ کرنا چاہیے، حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفہ کو نشانہ بناتے ہوئے تقریبا 25 راکٹ اور میزائل داغے۔ حزب اللہ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے آئی ڈی ایف کے ٹریننگ بیس پر ڈرون کی بارش کر دی
حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے ان مقامات پر حملہ کیا جہاں اسرائیلی فورس کے فوجی موجود تھے یہ فوجی لبنان پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اسرائیلی دفاع نے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ اسکولس اور یو این کی عمارت کے آس پاس بھی راکٹ داغ رہا ہے۔