تلنگانہ
وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ تلنگانہ ملتوی
حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردولیکس) وزیر اعظم مودی کا دورہ تلنگانہ ملتوی ہوگیا ہے۔نریندر مودی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کرنے اس ماہ کی 19 تاریخ کو سکندرآباد آنے والے تھے ۔ تاہم ریاستی بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کا دورہ تلنگانہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔