تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی بحال _ نتائج سے قبل ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے پر الیکشن کمیشن نے کیا تھا معطل

حیدرآباد _ 12 دسمبر ( اردولیکس) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی کو برخواست کردیا ہے 3 دسمبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کی اجرائی کے دوران کانگریس کے حق میں رجحانات کو دیکھ کر انجنی کمار نے امکانی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر انھیں مبارکباد پیش کی تھی تب تک مکمل نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے انجنی کمار کی اس حرکت پر الیکشن کمیشن نے انھیں معطل کردیا تھا اور ان کے ہمراہ ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے والے عہدیداروں کو نوٹس جاری کی تھی تاہم نتائج کی اجرائی اور ریونت ریڈی حکومت کی تشکیل کے بعد الیکشن کمیشن نے 10 دن بعد انجنی کمار کی معطلی بحال کردی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ریونت ریڈی حکومت انھیں کس عہدہ پر فائز کرنے والی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button