تلنگانہ

کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس کی شاندار جیت ہوگی _ راہول گاندھی

کھمم _ 2جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم میں منعقدہ کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جس طرح کرناٹک میں چند ماہ قبل کانگریس پارٹی نے وہاں کی بدعنوان حکومت کو زبردست شکست دی تھی، بہت جلد تلنگانہ میں بھی چندرشیکھرراو کی بدعنوان حکومت کو کانگریس پارٹی بری طرح سے شکست دینے والی ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابات سے قبل ایک طرف بی جے پی اور ان کے ساتھ چند ارب پتی تھے تو دوسری طرف کانگریس کے ساتھ کسان، مزدور، دلت، غریب طبقہ، اقلیتیں ساتھ رہیں اور ان سب کے تعاون سے کانگریس نے کرناٹک میں بدعنوان حکومت کو ہرادیا اور تلنگانہ میں بھی ویسا ہی ہونے والا ہے

 

۔ یہاں بھی ایک طرف چیف منسٹر، ان کے ارکان خاندان اور 10 تا 15 ان کے ارب پتی دوستوں کا مقابلہ کانگریس پارٹی عام آدمی کے ساتھ مل کر کرے گی جس میں کسان، قبائلی افراد، دلت، اقلیتیں اور نوجوان شامل رہیں گے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button