تلنگانہ

تلنگانہ کے ورنگل میں انتہائی افسوسناک واقعہ _ دو دن کے بچے کو دودھ پلانے کے بعد ہارٹ اٹیک سے زچہ کی موت

ورنگل _ 19 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے ورنگل میں پیش آئے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ میں ایک زچہ کی  نومولود کو دودھ پلانے کے بعد ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ورنگل کے سی کے ایم میٹرنٹی ہاسپٹل میں پیش آیا۔

 

ورنگل ضلع کے وردھنا پیٹ منڈل کے الندو گاؤں سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ  سشمیتا کو اس مہینے کی 13 تاریخ کو ڈیلیوری کے لیے سی کے ایم اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور 16 تاریخ کو ایک لڑکے کو جنم دیا تھا۔ بچے کو صحت کے مسائل کی وجہ سے ہسپتال کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (SNCU) میں داخل کرایا گیا تھا۔ سشمیتا، جو ہسپتال کے سیمانک وارڈ میں زیر علاج بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں، نے جمعہ کی صبح 4 بجے معمول کے مطابق بچے کو دودھ پلایا۔اور سو گئی ۔ اس کے بعد گھر والوں نے صبح 6 بجے اسے اگلے وارڈ میں سوتے ہوئے پایا اور اسے جگانے کی کوشش کی لیکن وہ بے ہوش پڑی تھی

 

کوئی حرکت نہ کرنے پر گھر والوں نے ڈاکٹروں کو اطلاع دی۔ فوری طور پر ڈاکٹر وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے سشمیتا کا معائنہ کیا اور اسے دل کا دورہ پڑنے کا اندازہ کرتے ہوئے فوری طور پر سی پی آر کیا گیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، بعد ازاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پہلی ڈلیوری میں لڑکے کو جنم دینے کے بعد اچانک موت سے اس خاندان میں غم کی لہردوڑگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button