تلنگانہ

حیدرآباد میں اگے 36 گھنٹوں کے دوران بارش۔ ارینج الرٹ جاری

حیدرآبا: شہر کے بعض علاقوں میں کل رات بارش ہوئی۔ ایل بی نگر، دلسکھ نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بی این ریڈی، اوپل، ناگول، کرمان گھاٹ، ملک پیٹ، چارمینار، مہدی پٹنم، سرر نگر اور دیگر مقامات پر منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

 

بعض علاقوں میں ہوئی بارش کی وجہہ سے درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی ہے۔ دریں اثنا حیدرآباد میٹرولوجیکل سنٹر کے عہدیداروں نے کہا کہ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران گریٹرحیدرآباد کے بیشتر حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے حکام نے گریٹرحیدرآباد کے لیے آرینج الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔

 

دونوں شہروں کے کئی مقامات بشمول پرانے شہر کے بعض مقامات پر آسمان ابر آلود ہوگیا ہے۔ اضلاع سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button