تلنگانہ

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کی خیر نہیں۔ ملعون راجہ سنگھ کے تعلق سے جھوٹی خبر وائرل کرنے والا شخص حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلا تے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ سے متعلق کاروائی کو لے بعض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کئے جارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک من گھڑت ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے فیس بک پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ پرانا شہر سے تعلق رکھنے والا محمدعظیم الدین محسن نامی نوجوان کہہ رہا ہے کہ راجہ سنگھ کے کیس میں مسلمانوں کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے میں نے غلطی سے وہ پوسٹ کیا تھا۔اس پوسٹ کے لیے میں معذرت خواہ ہوں اور آئندہ ایسی حرکت نہیں کروں گا۔پولیس کے ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹاگرام پر اس شخص کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انتباہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی خبر پر اس سے پہلے کہ آپ یقین کریں دوبارہ جانچ لیں کہ وہ سچ ہے یا نہیں۔ سٹی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجہ سنگھ پر لگائے گئے پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں درخواست داخل کی گئی ہے اور جج پیر کو اس پر سماعت کریں گے جوکہ مکمل طور پر غلط ہے۔

پولیس نے وارننگ دی ہےکہ اس طرح کی جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں۔ فرضی پوسٹ شیئر کرنے والےاور مسائل پیدا کرنے والوں کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

https://fb.watch/fji5EawDcD/

متعلقہ خبریں

Back to top button