تلنگانہ

شراب اور دولت کے بغیر الیکشن لڑنے ریونت ریڈی کا چندرشیکھر راؤ کو چیلنج

حیدرآباد: پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر پر کانگریس کے وعدوں کی نقل کرتے ہوئے انتخابی منشور جاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وہ اتوار کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے 115 امیدواروں کا اعلان کیا لیکن صرف 51 امیدواروں کو ہی بی فارم دئیے گئے۔

 

کانگریس کی 6 گیارنٹی اسکیمات دیکھ کر کے سی آر پریشان ہوگئے۔ کے سی آر مسلسل یہ سوچتے ہیں کہ شراب، کان کنی اور لینڈ مافیا کے ذریعے کیسے کمائی جائے۔ کے سی آر نے وظائف میں ہر ایک ہزار کا اضافہ کرکے کانگریس کی طرف سے اعلان کردہ یقین دہانیوں کی نقل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر خود سے سوچنے کی طاقت کھو چکے ہیں۔

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر جنہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کے اعلان کردہ وعدے ناممکن ہیں اب انہیں منشور میں کیسے شامل کیا گیا؟ وہ کہتے تھے کہ دیگر پارٹیاں کے سی آر کے نقش قدم پر چلتی ہیں اور اب وہ خود کانگریس کی پیروی کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کے سی آر کو چیلنج کیا کہ وہ ووٹروں کو شراب کا ایک قطرہ دیے بغیر اور پیسہ تقسیم کیے بغیر الیکشن لڑیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس پر 17 تاریخ کو یادگار شہیداں پر ہم حلف لیں گے کہ ہم انتخابات کے دوران پیسہ اور شراب نہیں تقسیم کریں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ کیا کے سی آر یہ حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button