تلنگانہ

اتنی بڑی آواز میں ” جئے مودی ” کے نعرے لگائیں ، جس سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے کانوں سے خون بہنا شروع ہوجائے : بنڈی سنجے کی جذباتی تقریر

ورنگل _   تلنگانہ بی جے پی کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ عام میں شرکت کرنے والے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ وہ اتنی بڑی آواز میں ” جئے مودی ” کے نعرے لگائیں ، جس سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے کانوں سے خون بہنا شروع ہوجائے ۔

 

وزیراعظم کے دورہ ورنگل کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ وزیراعظم نے تلنگانہ میں لاکھوں کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے جس سے ہزاروں افراد کو روزگار ملا ہے

 

بنڈی سنجے نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے دورہ تلنگانہ کے موقع پر چیف منسٹر تلنگانہ کو بخار آجاتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی تلنگانہ کے صدر بناتے ہوئے انھیں کام کرنے کا موقع دینے پر بی جے پی کے قومی صدرنڈا سے اظہارتشکر کیااور کہا کہ انہوں نے اپنی معیاد مکمل کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مودی تلنگانہ میں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے آئے ہیں اور ان پراجکٹس سے سینکڑوں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پارٹی تلنگانہ میں بی جے پی کے نئے ریاستی صدر کشن ریڈی کی قیادت میں برسراقتدار آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button