انٹر نیشنل

کل جمعہ سے مناسک حج کا آغاز _ سعادت حج کے لئے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان مقدس شہر مکہ مکرمہ میں جمع

حیدرآباد _ 13 جون ( اردولیکس ڈیسک) دنیا بھر سے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں جمع لااکھوں مسلمان کل جمعہ کو منیٰ پہنچ کر 5 روزہ مناسک حج کی ادائیگی کاآغاز کریں گے ۔عازمین حج ہفتہ 15 جون کی صبح وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ایک دن منیٰ میں قیام کے دوران عازمین حج پانچ وقت کی نماز اور عبادت انجام دیں گے۔ 15 جون بروز ہفتہ کی صبح عازمین حج میدان عرفات کے لئے روانہ ہوں گے جو حج کا رکن اعظم ہے۔

 

میدان عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر پڑھی جائے گی ۔ حجاج کرام میدان عرفات میں قیام کے دوران سارا دن خضوع وخشوع کے ساتھ اللہ کی عبادت کریں گے۔ مغرب سے پہلے حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھیں گے۔ مزدلفہ میں ہی حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے کنکریاں جمع کریں گے۔ حجاج کرام رات مزدلفہ میں ہی گزاریں گے جہاں وہ آرام کرنے کے ساتھ ساتھ عبادت بھی کریں گے۔16 جون بروز اتوارکی صبح حجاج کرام منیٰ واپس روانہ ہوں گے جہاں وہ رمی جمرات کریں گے

 

۔پہلے بڑے شیطان کو ،پھر درمیانے اور اس کے بعد چھوٹے شیطان کوسات سات کنکریاں ماری جائیں گی۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور قربانی دیں گے پھر اپنا سر منڈوا کر احرام کھو ل کر عام لبا س پہنیں گے اور پھر مزید دو روز تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے۔16 جون کو ہی حجاج کرام بیت اللہ کے طواف کیلئے مکہ روانہ ہو نگے۔ 17 جون پیر کوحجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور سارا دن اور رات عبادت میں گزاریں گے۔ 18 جون منگل کو آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مغرب ہونے سے پہلے منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button