ایجوکیشن

ملت ٹیلنٹ سرچ ایگزام کا ملک بھر میں 147 مراکز پر انعقاد

دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کےلئے 7 جنوری 2024 کو امتحان لکھنےکا دوسرا موقع

حیدرآباد۔ 24 دسمبر/ملت ٹیلنٹ سرچ ایگزامMTSE 2024 کاپہلا امتحان آج 24 دسمبر 2023 کو ہندوستان بھرمیں قائم 147 مراکز پرمنعقدہوا۔ اس ملک گیر ٹیلنٹ ٹیسٹ میں 2970 طلبہ نے حصہ لیا۔یہ ٹسٹ حیدرآباد میں 28 مراکز پر منعقد ہوا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے اس امتحان کے انعقاد کے معائنہ کے لئے حیدرآباد کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ طلبہ کےدکھائے گئے جوش و جذبہ سے متاثر ہو ئے۔ ڈاکٹر معظم حسین نے پہلے امتحان میں شرکت سے محروم رہنے والوں سے 7 جنوری 2024 کو اس امتحان کےطے شدہ دوسرے موقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی، جوپورے ملک میں 175 مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔

 

 

ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ ،ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (MFERD) کی جانب سے 10ویں جماعت کے طلبہ کے لیے ہرسال منعقدکیا جاتا ہے، یہ امتحان ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد، انیس ڈیفنس کیرئیر انسٹی ٹیوٹ پونے، اور ملت اسکالرز اکیڈیمی بنگلورو جیسے ممتاز تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لیے ایک راستہ ہے۔ اس میں حصہ لینے والے طلبہ کو ایک مربوط انٹرمیڈیٹ/+2 کورس کے ساتھ NEET، IIT JEE، CLAT، NDA، اور CA فاؤنڈیشن کورسز کے لیے 5 لاکھ روپے کی اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

 

دسویں جماعت کی ایسے طلبہ جو 24 ڈسمبر کو ملت ٹیلنٹ ٹسٹ کے پہلے راؤنڈ میں حصہ نہیں لے سکے، انہیں 7 جنوری 2024 کو منعقد ہونے والے دوسرےامتحان کے لئےرجسٹر کرنے کا موقع ہے ایسے طلبہ 3 جنوری 2024تک ویب سائٹ

www.mferd.org

پر اپنا نام رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

ملت ٹیلنٹ ایگزام 2024 کے دوسرے ٹسٹ کی اہم تاریخیں:

دوسرا MTSE امتحان: 7 جنوری 2024

رجسٹریشن کی آخری تاریخ:3 جنوری 2024

رجسٹر کریں: www.mferd.org

ڈاکٹر معظم حسین نے طلبہ کے لئےملت ٹیلنٹ ٹسٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ MTSEکامقصد ملت کے ہونہارطلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرتے ہوئے ملک کے باوقار تعلیمی و تربیتی اداروں تک ان کی رسائی کو ممکن بنانا ہے تاکہ انہیں ایک تابناک مستقبل فراہم ہو۔اس سلسلہ میں انہوں نے طلبہ او ر ان کے اولیاء سے اپیل کہ وہ اس جانب توجہ دیں۔

 

 

مزید معلومات کے لیے، رابطہ کریں mail:[email protected]

یا +919573519922 پر کال کریں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button