تلنگانہ

حیدرآباد ۔بریانی کھانے کے بعد 13 سالہ بچے کی موت

حیدرآباد: بریانی کھانے کے بعد مبینہ طور پر ایک 13سالہ لڑکے کی موت ہوگئی ۔لکڑی کا پل علاقہ کی ایک ہوٹل سے اس لڑکے کے باپ نے بریانی خریدی تھی۔اگرچہ کہ اس لڑکے کی موت ایک ہفتہ پہلے ہوئی تاہم یہ معاملہ گذشتہ روز سامنے آیا۔پولیس کے مطابق اس شخص نے ہوٹل سے خریدی گئی بریانی اپنے دیگر تین ارکان خاندان کے ساتھ کھائی۔یہ خاندان سوریہ پیٹ ضلع سے حیدرآباد آیا تھا۔بریانی کھانے کے بعد اگلی صبح لڑکے کی موت ہوگئی۔لڑکے کے دیگر ارکان خاندان بھی بیمار پڑگئے۔ان کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس واقعہ کے بعد یہ خاندان سیف آباد پولیس سے رجوع ہوا جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے بریانی کے نمونوں کو جانچ کے لئے فارنسک لیب روانہ کردیا۔پولیس نے کہاکہ لیب کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button