انٹر نیشنل

نعوذ باللہ۔ خنزیر کا گوشت کھانے سے پہلے بسم اللہ کہنے والی ملعون خاتون کو جیل کی سزا

نئی دہلی: نعوذ باللہ خنزیر کا گوشت کھانے سے پہلے بسم اللہ کہنے والی خاتون کو انڈونیشیا کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے ارتکاب کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی۔ اس خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو میں یہ شر انگیزانہ حرکت کی تھی۔

 

 

جکارتا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون لینا مکھرجی جس کی عمر 33 سال ہے اسے جنوبی سماٹرا کے شہر پالم بانگ کی عدالت نے کل دو سال قید کی سزا سنائی اور 250 ملین جرمانہ عائد کیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس غیر مسلم خاتون نے مسلمان کے طور پر اپنی شناخت ظاہر کی اور اس نے اسی سال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی

 

 

جس میں اس کے سامنے خنزیر کا گوشت رکھا ہوا تھا اور اس نے نعوذ باللہ بسم اللہ پڑھ کر اسے کھانا شروع کر دیا تھا، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اسے ملین افراد نے دیکھا اور اس پر شدید تنقیدیں کی جا رہی تھی۔ بعدزا پالم بانگ کے ایک شہری نے اس کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس نے اس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ اس خاتون کا مقصد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی بتایا جا رہا ہے۔

 

 

خاتون کو دو سال کی سزا کے ساتھ 250 ملین انڈونیشی روپے کا جو جرمانہ عائد کیا گیا ہے اگر وہ جرمانے کی رقم ادا کرنے سے قاصر رہتی ہے تو اسے مزید دو سال جیل میں گزارنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button