تلنگانہ

مچھر کش دوا پی لینے سے حیدرآباد میں دیڑھ سالہ بچے کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد کے چندا نگر، تارا نگر میں ہفتہ کے روز مچھر کش دوا پی لینے سےایک 15 ماہ کے لڑکے کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ 15 ماہ کا ابو ذاکر گھر میں اکیلا کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس نے ماسکیٹو لکویڈ پی لیا اس کے والدین نے ذاکر کو بیڈ روم میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button