تلنگانہ

500 روپئے میں گیس سلنڈر کا معاملہ۔ ایل پی جی ڈیلرس اسوسی ایشن کے ذمہ دار کا بیان

حیدرآباد: گریٹر حیدراباد ایل پی جی ڈیلرس اسوسی ایشن کے صدر اشوک کمار نے بتایا کہ تلنگانہ میں 500 روپے میں پکوان گیس سلنڈرس کی سربراہی سے متعلق حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے والوں کو ہی 5 سو روپے میں گیس سلنڈرس حاصل ہونے سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق نومبر سے ہی ریاست میں کے وائی سی اپ ڈیٹ کا عمل جاری ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے والوں کو ہی 5 سو روپے میں گیس سلنڈرس حاصل ہونے سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق نومبر سے ہی ریاست میں کے وائی سی اپ ڈیٹ کا عمل جاری ہے ۔واضح رہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے 500 روپے میں گیس سلنڈرس کا انتخابات کے وقت وعدہ کیا گیا تھا

 

اس کے بعد یہ افواہ پھیل گئی کہ کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے والوں کو ہی یہ سہولت فراہم ہوگی جس کے ساتھ ہی گیس ایجنسیز کے پاس صارفین کی کثیر تعداد روزانہ پہنچ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button