اسپشل اسٹوری

کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ مجموعی کارکردگی کے حوالے سے مملکت بھر میں سرفہرست 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے ہوائی اڈون مین جدہ کا کنگ عبدالعزیز مصروف ترین ایرپورٹس میں آتاہے اور اب یہ کارکردگی کے اعتبار سے بھی بہترین ایرپورٹ قرار پایا۔ تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ نے نومبر 2023 کے دوران مجموعی کارکردگی کے حوالے سے مملکت کے دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اگست 2023 کے دوران گیارہ بنیادوں پر نیشنل اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی کارکردگی سے متعلق خصوصی رپورٹ جاری کی ہے۔ ان میں چیک ان، سیکیورٹی، پاسپورٹ اینڈ کسٹم کنٹرول، سفری کارروائی کا دورانیہ دیگر امور شامل ہیں۔انگریزی روزنامہ عرب نیوز کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے ’کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ نے سالانہ 15ملین سے زیادہ خدمات فراہم کرنے والے بین الاقوامی ایئرپورٹس میں91 پابندی کی شرح حاصل کی۔

 

اسی زمرے میں کنگ خالد ایئرپورٹ ریاض 82 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اکتوبر میں یہ شرح 64 فیصد تھی۔ایئرپرٹس کی کارکردگی جانچنے کے لیے انہیں پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے زمرے میں ان بین الاقوامی ایئرپورٹس کو شامل کیا گیا جہاں سے سالانہ پندرہ ملین سے زیادہ افراد سفر کررہے ہیں۔

 

محکمہ شہری ہوابازی نے دوسرے زمرے میں ان انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو شامل کیا ہے جہاں سالانہ سفر کرنے والوں کی تعداد 5 سے 15 ملین تک ہے۔اس زمرے میں شامل کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام نے نومبر میں 91 فیصد پابندی کی شرح حاصل کی پچھلے ماہ کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اسی طرح امیرمحمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ نے بھی 91 فیصد کی شرح برقرار رکھی۔

 

محکمہ شہری ہوابازی نے تیسرے زمرے میں ان انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو شامل کیا جہاں سالانہ دو سے پانچ ملین تک افراد سفر کرتے ہیں۔ اس زمرے میں 91 فیصد کی پابندی سے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سرفہرست رہا جبکہ جازان کا کنگ عبداللہ ایئرپورٹ 82 فیصد پابندی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ چوتھے زمرے میں ان انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو شامل کیا گیا جہاں سالانہ سفر کرنے والوں کی تعداد دو ملین سے کم ہے۔

 

اس زمرے میں الاحسا انٹرنیشل ایئرپورٹ نے نومبر میں مسلسل پانچویں ماہ سو فیصد پابدی کی شرح کو برقرار رکھا ہے۔پانچویں زمرے میں مملکت کے نیشنل ایئرپورٹس آتے ہیں۔ اس زمرے میں القریات ایئرپورٹ سو فیصد پابندی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button