تلنگانہ

چھترپتی شیواجی کے 13 ویں وارث شمبھاجی راجے کی چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات

حیدرآباد _26 جنوری ( اردولیکس) مراٹھا سلطنت کے بانی چھترپتی شیواجی کے 13ویں وارث اور سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی شمبھاجی راجے نے آج حیدرآباد میں پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ کے ساتھ  ملاقات کی۔ اس موقع پر وہ پرگتی بھون پہنچے اور چیف منسٹر کے سی آر نے گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہیں شال پہنا کر تہنیت پیش کی ۔  دونوں قائدین نے ملاقات میں ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ایم کے سی آر نے شمبھاجی کو ریاست کی فلاحی اسکیموں کی تفصیلات پیش کی۔ شمبھاجی نے رائے دی کہ تلنگانہ ماڈل ڈیولپمنٹ اور فلاحی اسکیمات کو مہاراشٹرا میں بھی نافذ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی شاندار ترقی کو یہیں تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے مہاراشٹر سمیت دیگر تمام ریاستوں تک وسعت دیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر چھترپتی شمبھاجی راجے نے چیف منسٹر کو کتاب ‘راجرشی ساہو چھترپتی’ پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button