تلنگانہ

پنڈنگ چالان ادا کرنے کے مسئلہ پر بحث ، برہم نوجوان نے لگا دی گاڑی کو آگ _ حیدرآباد کے شمش آباد میں واقعہ

حیدرآباد _ 20 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک نوجوان نے پنڈنگ چالان  ادا کرنے کے مسئلہ پر ٹریفک پولیس کے ساتھ بحث کے بعد برہم ہو کر اپنی گاڑی  کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ شمش آباد-بنگلور قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی سہ پہر پیش آیا۔ جہاں شمس آباد-بنگلور قومی شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس نے فصیح الدین نامی نوجوان کی بائک کو روکا۔ چونکہ اس گاڑی کے چالان پہلے ہی زیر التوا تھے، اس لیے انہیں ان کی ادائیگی کا مشورہ دیا گیا۔

 

نوجوان نے کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں اور وہ چالان کی رقم بعد میں ادا کرے  گا. نوجوان کے جواب پر ٹریفک پولیس نے کہا کہ چالان ادا کرنے کے بعد ہی اسے گاڑی حوالے کی جائے گی۔اس دوران نوجوان نے بتایا کہ اسے ضروری کام پر جانا ہے اس کی گاڑی اسے دے دیا جائے۔ لیکن ٹریفک پولیس گاڑی دینے تیار نہیں تھی اس پر نوجوان اور ٹریفک پولیس کے درمیان لفظی ٹکرار ہوئی ۔ اس واقعہ پر برہم نوجوان نے فوراً اپنی ایکٹیوا کا ٹرنک کھول کر بائک کو آگ لگا دی۔ تاہم پولیس نے فوری  کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگتے ہی وہاں موجود افراد خوف زدہ ہوکر بھاگ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button