ایجوکیشن

تلنگانہ میں اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کا شیڈول جاری _ جانئے مکمل تفصیلات

حیدرآباد _ یکم ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کی مشروط اجازت کے بعد حکومت اس ماہ کی 2 تاریخ سے تبادلوں کا عمل شروع کرے گی۔ تلنگانہ کے  محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں شیڈول جاری کیا ہے۔ ان تبادلوں میں ٹیچر جوڑے کو اضافی پوائنٹس الاٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حتمی فیصلے سے مشروط اساتذہ کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔

 

اس کے مطابق جو لوگ تبادلے کے خواہشمند ہیں انہیں اپنی درخواستیں اس ماہ کی 3 سے 5 تاریخ تک آن لائن داخل کرنی  ہوگی ۔ آن لائن درخواست کی کاپیاں ڈی ای او آفس میں 6، 7 کو جمع کرائی جائیں۔ عہدیداران 8 اور 9 تاریخ کو درخواست دینے والوں کے نام ڈسپلے کریں گے۔ اعتراضات 10 اور 11 تاریخ کو وصول کیے جائیں گے۔ سنیارٹی لسٹیں 12,13 کو شائع کی جائیں گی۔ ایڈیٹ کا آپشن 14 تاریخ کو دیا جائے گا۔ 15 تاریخ کو پرنسپلس کے تبادلے آن لائن کیے جائیں گے اور 16 کو پرنسپلز کی خالی جائیدادوں کو ڈسپلے  کیا جائے گا ۔ 17، 18، 19 کو انہیں اسکول اسسٹنٹ سے ہیڈ ماسٹر کے طور پر  ترقی دی جائے گی۔

 

اسکول اسسٹنٹ کی خالی جائیدادیں 20 اور 21 تاریخ کو ڈسپلے کی جائیں گی۔ اگر آپ 21 تاریخ کو ویب آپشنز ڈالتے ہیں تو 22 تاریخ کو ایڈٹ آپشن استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔ اسکول اسسٹنٹ کے تبادلے 23 اور 24 تاریخ کو کیے جائیں گے۔ 24 تاریخ کو اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادوں کو ڈسپلے کیا جائے گا ۔ 26، 27 اور 28 کو  ایس جی ٹی سے اسکول اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ 29,30,31  کو ایس جی ٹی کی  خالی جائیدادوں کو ڈسپلے کیا جائے گا ۔ ترمیم کے لئے ایڈیٹ آپشن 2 اکتوبر کو دستیاب ہوں گے۔ ایس جی ٹی، ماہر لسانیات اور پی ای ٹی کے تبادلے 3 اکتوبر کو کیے جائیں گے۔ 5 سے 19 اکتوبر تک اپیل کا موقع دیا جائے گا۔

 

یہ مجوزہ قواعد ہیں۔

1 ستمبر کو کٹ آف تاریخ کے طور پر اساتذہ کے لیے 8 سال اور پرنسپلوں کے لیے 5 سال طویل مدتی مدت کے لیے لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اساتذہ/ہیڈ ماسٹرز کی جائیدادیں جنہوں نے 5 یا 8 سال مکمل کر لیے ہیں کو اسامیوں کے طور پر درج کیا جائے گا۔

ریٹائرمنٹ سے پہلے تین سال سے کم سروس والے اساتذہ اور پرنسپل کو لازمی ٹرانسفر سے مستثنیٰ ہے۔

ریاستی سطح کے عہدیداروں نے ضلعی عہدیداروں کو تمام قسم کی ترقیوں کے لئے سنیارٹی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ترمیم کرنے اور نئے سرے سے درخواست دینے کا موقع۔ پہلے سے درخواست دینے والے اساتذہ کی درخواستوں میں ترمیم کرنے اور اس کے علاوہ اسپواز ٹرانسفر ( ٹیچر جوڑے)کے لیے پوائنٹس لگانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

 لڑکیوں کے اسکولوں میں کام کرنے والے پرنسپل اور اساتذہ کو جن کی عمریں 1 ستمبر تک 50 سال سے کم ہیں، کے لازمی تبادلے کے لیے تجاویز بھیجی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button