انٹر نیشنل

اٹلی سے امریکہ جانے والے طیارے کو پہنچا نقصان۔ روم میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی: اٹلی کے شہر میلان سے نیویارک (امریکہ) جانے والے طیارے کو شدید نقصان پہنچا اور طیارہ نے روم میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز نمبر 185 نے 215 مسافروں کے ساتھ میلان سے اڑان بھری تھی اس وقت موسم سازگار تھا۔ لیکن سفر شروع ہونے کے 15 منٹ بعد یہ شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا۔ جس کی وجہ سے طیارے کے سامنے کے حصہ اور دیگرحصوں کو شدید نقصان پہنچا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پائلٹس کے لیے طیارے کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا اور طیارے نے روم میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button