انٹر نیشنل

امریکی سفیر اور قونصل جنرل کا شاہ فہد اشاعت قرآن کمپلیکس کا دورہ

ریاض ۔ کے این واصف 

مدینہ منورہ شہر کے زائرین کے لئے شاہ فھد قرآن پرنٹنگ کامپلیکس کی وزٹ بھی ایک اہم مقام ہے۔ ہفتہ کے اختتام پر سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر مائیکل ایلن ریٹنی اور جدہ میں امریکی قونصل جنرل فارس اسعد نے مدینہ منورہ میں قرآن پاک کی طباعت کے شاہ فہد اشاعت قرآن کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

 

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی سفیر مائیکل ایلن ریٹنی اور قونصل جنرل کو کمپلیکس کے تمام حصوں کا دورہ کرایا گیا۔امریکی سفیر نے کمپلیکس میں قرآن پاک کی تیاری کے مراحل کی تعریف کی اور پرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا۔

 

امریکی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ میں موجود مسلم کمیونٹی ہر سال بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آتی ہے اور مملکت سے واپسی پر شاہ فہد کمپلیکس کا تیار کردہ قرآن پاک کا نسخہ اپنے ہمراہ لاتی ہے۔دورے کے آخر میں امریکی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button