تلنگانہ

متنازعہ احکامات جاری کرنے والے جج کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے معطل کردیا

حیدرآباد _ 23 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے متنازعہ احکامات جاری کرنے والے نامپلی کی عوامی نمائندہ عدالت کے جج  جے کمار کو معطل کر دیا ہے جنہوں نے محبوب نگر پولیس کو مرکزی الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)  راجیو کمار  کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

محبوب نگر کے  راگھویندر راجو نے عوامی نمائندہ عدالت میں عرضی داخل کی تھی  کہ وزیر سرینواس گوڑ نے انتخابی حلف نامہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ اس عرضی پر سماعت کرنے والے جج جے کمار نے 31 جولائی کو سی ای سی، تلنگانہ اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر، 2018 میں انتخابی افسر کے طور پر کام کرنے والے کئی آئی اے ایس افسران اور وزیر سرینواس گوڑ سمیت 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

 

الیکشن کمیشن نے انتظامی امور  کے تحت ہائی کورٹ میں ایک شکایت دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلف نامے میں تبدیلی کرنے سے سی ای سی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہائی کورٹ  نے اس معاملے کی جانچ کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کی عدالت کے جج کو  معطل کر دیا کہ جنھوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button