تلنگانہ

چارمینار سے تلنگانہ اسمبلی تک بی جے پی مہیلا مورچہ کی بائیک ریالی

حیدرآباد _ 15 ستمبر ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے 17 ستمبر کو یوم آزادی حیدرآباد سرکاری طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے آج بائیک ریلی نکالی گئی۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے بائیک ریلی کا آغاز کیا جس میں بڑے پیمانہ پر خواتین نے حصہ لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک دن پہلے حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وہ جمعہ کی شام شہر پہنچیں گے اور ہفتہ کو پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ نیم فوجی دستوں کی سلامی لینے کے بعد قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button