انٹر نیشنل

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند اتوار کو دیکھا جائے: سپریم کورٹ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے اتوار18 جون 2023 کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ام القری کلینڈرکے حساب سے یکم ذوالقعدہ 1444 ہجری بروز اتوار بمطابق 21 مئی 2023 کوتھا۔
سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اپیل کی ہے کہ مملکت میں بروز اتوار ذوالقعدہ کی 29 تاریخ ہوگی ( 18 جون 2023)۔ اتوار کے دن مملکت میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔رویت ہلال کے بارے میں سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھے وہ فوری طورپراپنی گواہی کا اندراج کرائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button