این آر آئی

کویت میں بھیانک سڑک حادثہ _ آندھراپردیش کے مسلم خاندان کے چار افراد جاں بحق

کڑپہ_ 26 اگست ( اردولیکس ڈیسک) کویت میں جمعہ کو پیش آنے والے ایک بھیانک سڑک حادثے میں آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کے مدنا پلے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جن میں شوہر بیوی اور دو چھوٹے بچے شامل ہیں

 

فوری ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں غوث باشا (35) اس کی بیوی (30) اور دو بیٹوں کی اس حادثہ میں موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ غوث باشا کڑیہ ضلع کے راجم پیٹ میں  10ویں جماعت تک کی تعلیم ایک مقامی اسکول میں حاصل کی  بعد میں وہ اپنے آبائی گاؤں مدناپلے ضلع چتور چلے گئے۔ وہاں سے وہ بنگلور چلے گئے اور شادی کر کے بنگلورو میں آباد ہو گئے۔

 

غوث باشا، جو اپنی بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ بنگلورو سے کویت منتقل ہوا تھا،جمعہ کو کار میں ارکان خاندان کے ساتھ جار رہے تھے کار کنٹرول کھو بیٹھی اور  الٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں اس خاندان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button