نیشنل

گیانواپی مسجد معاملہ۔ عدالت نے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دے دی

نئی دہلی۔ وارناسی کی عدالت نے گیانواپی مسجد معاملہ میں ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ہندو فریق کو مسجد کے ویاس تہہ خانہ میں پوجا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

عدالت کے اس حکم کے بعد اب یہاں مستقل طور پر پوجا پاٹھ کی جائے گی۔ ہندو فریق نے اس فیصلہ کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے جبکہ مسلم فریق نے فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ وارانسی کے گیان واپی کیمپس میں واقع ویاس تہہ خانہ میں پوجا کرنے کے حق کی مانگ والی

 

شیلیندر کمار پاٹھک کی درخواست پر کل کی سماعت کے بعد ضلع جج نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا جس پر آج فیصلہ سنا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button