تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے دی میلاد النبؑی کی مبارکباد

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ ہم سب کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے تحریک حاصل کرنی چاہئے جو کہ تمام انسانوں کے درمیان مساوات اور قیام امن پر مبنی ہے۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مزید کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button