تلنگانہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حیدرآبادی بریانی سے تواضع

حیدرآباد _ 28 ستمبر ( اردولیکس) ورلڈ کپ کے لیے حیدرآباد پہنچنے والی  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ارکان کے لیے حیدرآبادی خصوصی مینو کا اہتمام کیا گیا۔  حیدرآبادی بریانی کے ساتھ چکن، مٹن اور مچھلی کی بریانی سے تواضع کیا گیا ۔ مینو میں گرلڈ لیمب چپس، مٹن کری، بٹر چکن اور گرلڈ فش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے ذریعے آرڈر کیا گیا اسٹیم باسمتی چاول، بولونیز ساس کے ساتھ سپتیٹی اور ویج پلاؤ بھی رکھا گیا۔ پاکستانی کھلاڑی تقریباً دو ہفتے حیدرآباد میں قیام کریں گے۔

 

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم چہارشنبہ کی رات حیدرآباد پہنچی تھی ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستانی کھلاڑی بے مثال استقبال پر جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔ 2016 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پڑوسی ملک کی ٹیم ہندوستان آئی  ہے۔ پاکستانی ٹیم حیدرآباد میں دو وارم اپ میچوں کے ساتھ مزید دو میچ کھیلے گی۔

 

پاکستان جمعہ کو اپل کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ  میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو بابر اعظم کی قیادت میں اس میچ کے لیے ٹریننگ کی۔ منگل کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ حیدرآباد میں ہالینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلا جا رہا ہے۔ یہ خاص بات ہے کہ سات سال بعد پہلی بار بھارت آنے والی پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔ موجودہ پاکستانی ٹیم میں صرف محمد نواز اور سلمان آغا کو ماضی میں بھارت کے دورے کا تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button