انٹر نیشنل

گجرات حادثہ پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان میں جہان پل ٹوٹنے کے حادثہ پر ہر طرف سے اظہار افسوس اور تعزیتی بیانات آرہے ہیں وہیں سعودی عرب نے بھی ہندوستان کی ریاست گجرات میں معلق پل گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ مملکت نے پل حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ اور ہندوستان کے دوست عوام سے رنج و ملال کا اظہار اور زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی ہے‘۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاست گجرات میں برطانوی دور کا پل گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔احمد آباد سے 200 کلومیٹر دور موربی کے علاقے میں واقع 150 سالہ پرانے پل پر لوگ موجود تھے کہ پل کو سپورٹ کرنے والی کیبلز اچانک ٹوٹ گئیں۔

موربی پل برطانوی دور حکومت میں سنہ 1880 میں تعمیر کیا تھا۔ 233 میٹر طویل اور 1.5 میٹر چوڑے اس پل کی تعمیر کے لیے تمام سامان برطانیہ سے منگوایا گیا تھا۔ صرف چار دن قبل مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد اس پل کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button