تلنگانہ

تلنگانہ میں اہم شخصیات نے ووٹ کے حق سے کیا استفادہ _ بیرسٹر اویسی، ریونت ریڈی، چندرشیکھرراو اور دیگر شامل

تلنگانہ میں 17 لوک سبھا سیٹوں کے لئے پولنگ جاری ہے اب تک کئی اہم شخصیات نے اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کرچکے ہیں جن میں قابل ذکر صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی ، چیف منسٹر ریونت ریڈی، صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو، کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار، قائدین، وزرا، سابق وزرا اور فلمی شخصیات و دیگر شامل ہیں

 

حیدرآباد لوک سبھا کے مجلسی امیدوار بیرسٹر اویسی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ صبح 8 بجے سے پہلے ہی پرانے شہر کے شاستری پورم علاقے کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ دیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنی شریک حیات کے ساتھ کوڑنگل میں ووٹ ڈالا۔ صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو نے اپنی اہلیہ شوبھا کے ساتھ سدی پیٹ ضلع کے چنتالہ مڑکہ گاوں میں ووٹ دیا۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر برکت پورہ کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ ریاستی وزیر پونم پربھاکر، سابقہ وزیر ہریش راؤ اور دیگر قائدین نے بھی اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا ہے

 

حیدرآباد کے جوبلی ہلز فلم نگر میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر ووٹ دیا۔ جن میں چرنجیوی، جونیر این ٹی آر ،اور دوسرے شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button