تلنگانہ

ہماچل پردیش میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثہ _ تلنگانہ کے ظہیرآباد کی خاتون ہلاک

حیدرآباد _ 13 فروی ( اردولیکس) ہماچل پردیش کے کولو میں پیراگلائیڈنگ کے دوران ایک خاتون سیفٹی سیٹ بیلٹ ٹوٹنے سے گر کر ہلاک ہوگئی۔خاتون کا تعلق تلنگانہ کے ظہیرآباد سے بتایا گیا ہے یہ حادثہ کولو کے ڈوبھی علاقے میں پیش آیا جس کے بعد فی الحال یہاں پیراگلائیڈنگ روک دی گئی ہے۔ پولیس نے پیرا گلائیڈر کے پائلٹ کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے میں مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واقعہ گیارہ فروری کا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ظہیرآباد کے رنجول میں واقع شلپا وینچر میں رہنے واکی 26 سالہ ناویا اپنے شوہر سائی موہن سافٹ ویر انجینئر کے ساتھ ہماچل پردیش میں تفریح منانے کے لئے گئی  تھی۔ ناویا پیراگلائیڈنگ کے لیے ڈوبھی پہنچی تھی۔ لیکن اس دوران سیفٹی بیلٹ کھل گئی۔ اور ناویا آسمان کے کافی اونچائی سے ایک گھر کی چھت پر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ۔ ناویا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کلو کے ایک اسپتال میں کیا گیا۔ جس کے بعد اس کی نعش کو آخری رسومات کے لیے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ آفیسر سنائینا شرما نے بتایا کہ پیرا گلائیڈر نے جہاں سے ٹیک آف کیا وہ پیرا گلائیڈر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہے اور پیرا گلائیڈنگ پائلٹ کے پاس لائسنس بھی تھا۔ کولو کے کلکٹر تورول ایس رویش نے اس معاملے کی مجسٹریل انکوائری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button