تلنگانہ

دہلی شراب کیس۔ کویتا انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفترپہنچ گئیں

نئی دہلی: بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا آج پوچھ تاچھ کیلئے دوسری مرتبہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو حاضر ہوئیں۔ کویتا اپنے شوہر انیل اور سینئر ایڈوکیٹ سوما بھرت کمار کے ساتھ دہلی میں چیف منسٹرکے سی آر کی رہائش گاہ سے ای ڈی کے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں۔ وزیر سرینواس گوڈ نے بی آر ایس کے کئی لیڈروں کے ساتھ کویتا کی حمایت کا اظہار کیا۔

کویتا ای ڈی کی تحقیقات کے پس منظر میں اتوار کی شام حیدرآباد سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ یہ دوسری بار ہے جب کویتا ای ڈی کی سماعت کے سامنے پیش ہو رہی ہیں۔کویتا اس ماہ کی 11 تاریخ کو پہلی بار ای ڈی کی سماعت میں حاضر ہوئی تھیں۔ ای ڈی نے دوبارہ 16 تاریخ کو سماعت کے لیے حاضر ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا اس دوران یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ ان سے پوچھ تاچھ شروع ہوگئی ہے واضح رہے کہ پچھلی مرتبہ قریب 9 گھنٹوں تک کویتا سے ای ڈی کے حکام نے پوچھ تاچھ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button