تلنگانہ

کریم نگر ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کا تبادلہ _ تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی کارروائی

کریم نگر _ 27 اکتوبر ( اردولیکس) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کا تبادلہ کردیا ہے

سنٹرل الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کلکٹر گوپی اور  کمشنر پولیس سبارائیڈو کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر یہ  فیصلہ کیا ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ کلکٹر اور ایس پی کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے بعد سے اب تک 20 سے زائد آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے خلاف شکایت موصول ہونے پر تبادلے کردئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button