تلنگانہ

ریونت ریڈی کس ریاست کے چیف منسٹر ؟ کون بنے گا کروڑ پتی میں امیتابھ بچن کا سوال

حیدرآباد _ 29 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) سونی ٹی وی کے مشہور پروگرام ”کون بنے گا کروڑپتی“ میں تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا ہے۔ اس پروگرام کی میزبانی کرنے والے امیتابھ بچن نے پروگرام میں حصہ لینے والے ایک لڑکی سے ریونت ریڈی کے بارے میں سوال پوچھا تھا تاہم اس لڑکی نے اس کا صحیح جواب نہیں دیا۔

 

15 دسمبر کو نشرشدہ ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کے ایپی سوڈ میں 40 ہزار روپے کے ایک سوال میں امیتابھ بچن نے لڑکی سے پوچھا کہ ریونت ریڈی نے کس ریاست کے چیف منسٹرکی حیثیت سے حلف لیا تھا جس میں لڑکی کو 4 آپشن بھی دیئے گئے۔ ان آپشن میں چھتیس گڑھ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش شامل تھے

لیکن  پروگرام میں حصہ لینے والی لڑکی اس سوال کا جواب نہیں دے سکی اورکافی دیر تک سوچ میں پڑگئی۔ بعدازاں اس نے لائف لائن بھی لیا جس میں پروگرام میں موجود شائقین کی اکثریت نے تلنگانہ آپشن کے انتخاب کا مشورہ دیا جس پر اس لڑکی نے تلنگانہ کا آپشن منتخب کیا جس پر یہ جواب صحیح نکلا اور وہ لڑکی اگلے سوال کے لئے اہل قرار دی گئی۔

امیتابھ بچن کے اس مقبول پروگرام میں سیاست سے متعلق اب تک کئی سوالات پوچھے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button