انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں برسرے کار غیر ملکیوں کے ترسیل زر میں کمی، زیادتی کا واقع ہونا عام ہے۔ اس سلسلہ میں مملکت کے سنٹرل بینک نے ترسیل زر کے جدید اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کمی گزشتہ سال 2022 کے دوران مماثل مدت کے مقابلے کی ہے۔ سعودی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ ’ستمبر کے دوران غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر 9.9 بلین ریال کی ترسیلات کی ہیں‘۔

 

رقم ستمبر 2022 کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ ماہ اگست 2023 کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔ ترسیل زر میں کمی کی ایک وجہ مملکت کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں آسانی پیدا کیا جانا بھی ہے۔

 

جب سے خارجی باشندوں کے وزٹ ویزا حاصل کرنا آسان ہوا ہے تب سے لوگ وزٹ پر فیملی یہاں لارہے ہیں جس سے ان کی آمدنی کا بڑا حصہ یہان خرچ ہورہا ہے۔ جس سے ترسیل زر میں کمی واقع ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button