تلنگانہ

کویتا دہلی سے حیدرآباد کیلئے روانہ۔ 16 مارچ کو پھرہوگی پوچھ تاچھ

حیدرآباد: بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا دہلی شراب گھوٹالے میں ای ڈی کی تحقیقات کے بعد دہلی سے حیدرآباد کیلئےروانہ ہوگئیں۔ ریاستی وزرا کےٹی آر اور ہریش راؤ کے ساتھ بی آر ایس قائدین خصوصی پرواز سے حیدرآباد آرہے ہیں۔ 16 مارچ کو کویتا ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو حاضر ہونا ہے۔ شراب گھوٹالہ میں ای ڈی حکام نے کویتا سے نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ تحقیقات کے بعد وہ اپنے دفتر سے سیدھے تغلق روڈ پر واقع چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو کی قیامگاہ پہنچی بعد ازاں حیدرآباد کیلئے روانگی ہوئی۔ کویتا صبح 11 بجے ای ڈی کے دفترپہنچی اور رات 8 بجے تک افسران نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ ای ڈی حکام نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ کویتا سے 16 مارچ کو دوبارہ پوچھ گچھ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button