تلنگانہ

چندرشیکھرراو سے آندھراپردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی ملاقات

حیدرآباد _ 4 جنوری ( اردولیکس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔ اور ان کی عیادت کی۔ اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وجئے واڑہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے جگن موہن ریڈی بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچے۔جہاں ایرپورٹ پر بی آر ایس قائدین پرشانت ریڈی اور پی راجیشور ریڈی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ جگن موہن ریڈی ایرپورٹ سے کار کے ذریعے بنجارہ ہلز کے نندی نگر میں واقع چندرشیکھرراو کے مکان پہنچے۔ جہاں بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر تارک راماراو نے ان کا استقبال کیا۔

چندرشیکھرراو سے جگن موہن ریڈی نے کافی دیر تک ملاقات کی اور ساتھ میں لنچ بھی کیا ۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر کو صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو ایراولی میں واقع اپنے فارم ھاوس کے باتھ روم میں پھسل کر گر پڑے تھے جس کے باعث ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی 8 دسمبر کی صبح انھیں سوماجی گوڈا حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں شامل میں ڈاکٹروں نے ان کے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کا آپریشن کیا تھا اور 15 دسمبر کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا تھا

چندرشیکھرراو کو 8 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے فی الحال وہ حیدرآباد کے نندی نگر میں اپنے مکان میں مقیم ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button