تلنگانہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف حیدرآباد کے پرانے شہر میں مقدمہ درج

حیدرآباد _ 3 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کی مغل پورہ پولیس نے  مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ،   حیدرآباد لوک سبھا  کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا، بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ، بی جے پی کے ریاستی سربراہ کشن ریڈی، یمان سنگھ اور دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے جنھوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  بچوں کو ایک انتخابی ریالی میں حصہ لینے پر مجبور کیا تھا   انتخابی مہم میں بچوں کو استعمال کرنا ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مغل پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت سودھا ٹاکیز کے قریب ہوئی۔ امیت شاہ کے ساتھ ڈائس پر بی جے پی کے نشان والے بچے نظر آئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ شکایت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر نرنجن گوپی شیٹی نے آن لائن درج کرائی تھی۔ یہ شکایت تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج کو بھیجی گئی۔

 

امیت شاہ 2 مئی کو حیدرآباد میں مادھوی لتا کی مہم کو تیز کرنے کے لیے حیدرآباد میں تھے، کیونکہ وہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا مقابلہ کررہی ہیں  ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے الزام لگایا کہ حیدرآباد کے "رضاکاروں کے نمائندے” پچھلے 40 سالوں سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں  اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حیدرآباد کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button