تلنگانہ
اسد الدین اویسی کے حکم پر جگتیال سب انسپکٹر معطل۔ وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا الزام
حیدرآباد: وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے الزام لگایا کہ ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کی ہدایت پر جگتیال کے سب انسپکٹر کو معطل کیا گیا ہے۔ اندونوں تنظیموں کے کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جگتیال کے ایس آئی انل کمار کو اسد الدین کے حکم پر من مانی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ انھوں نے اس معاملےمیں ڈی جی پی سے جواب دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کریم نگر سے جگتیال جانے والی ایس ایس کی بیوی سندھیا کے ساتھ ایک خاتون نے جھگڑا کیا، اسے زخمی کیا اور اسے دھمکی دی، لیکن ابھی تک اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔