تلنگانہ

ریلوے گیٹ بندہوگئی، ہارٹ اٹیک کے مریض کی ہاسپٹل پہنچانے میں تاخیر سے ایمبولینس میں ہی موت _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

جگتیال _ 10 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ریلوے گیٹ بند ہونے کے نتیجہ میں مریض کو ہاسپٹل پہنچانے میں ہوئی تاخیر کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

 

یہ شخص اپنی بیٹی کے اسکول میں پیرنٹس میٹنگ میں شرکت کے لئے گیا تھا جہاں اس کو دل کا دورہ پڑا۔اس کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے جانے کے دوران ریلوے گیٹ بند ہوگئی۔15منٹ تک ایمبولنس وہیں ٹہری رہی ۔اس دوران ایمبولینس کے عملہ نے اس کی جان بچانے سی پی آر بجی کیا تاہم بعد ازاں جب اس کو اسپتال منتقل کیاگیا تو ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد مردہ قراردیا

 

۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے استم بھم پلی کا رہنے والا 52سالہ شخص جس کی شناخت وجئے کے طورپر کی گئی ہے، اپنی بیٹی سے اسکول میں ملاقات کیلئے گیا۔اس کی بیٹی گروکل اسکول میں دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔اسکول میں یوم والدین کااہتمام کیاگیا تھا

 

۔اس کو اسکول میں دل کا دورہ پڑا اور اسکول کے عملے نے ایمبولینس طلب کیا تاکہ اس کو اسپتال پہنچایاجاسکے تاہم کریم نگر اسپتال لے جاتے وقت ریلوے گیٹ بند ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس کو اسپتال منتقل کرنے میں تاخیرہوئی۔ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

 

اس واقعہ پر اس کے ارکان خاندان نے شدید دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ریلوے گیٹ بند نہ ہوتی تو اس کو وقت پر اسپتال پہنچایاجاسکتا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ پاتی

متعلقہ خبریں

Back to top button