تلنگانہ

سی پی آئی نے منوگوڈو حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا

حیدرآباد _ 20 اگست ( اردولیکس) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس میں ہی بی جے پی کو شکست دینے کی صلاحیت ہے۔ اس لئے  ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قرارداد کا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سی پی آئی کی ریاستی ایگزیکٹو میٹنگ حیدرآباد میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔ بعد ازاں چاڈا وینکٹ ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ سی پی آئی ضمنی انتخاب میں کھڑے ہونے کے موقف میں نہیں ہے۔ اس لیے بی جے پی کو ہرانے والی پارٹی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ٹی آر ایس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے عوامی تحریک پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں پہلی عوامی جلسے  میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی کے قائدین جلسے عام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی نے انہیں پریشان کیا تھا۔ انہوں نے اس انتخابات میں کانگریس سے اتحاد کرنے کے بعد بھی کانگریس نے سی پی آئی کو مختص تین نشستوں پر مقابلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button