تلنگانہ

نیٹ امتحان کے نتائج میں ہوئی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کروانے تارک راماراو کا مطالبہ

حیدرآباد _ 8 جون ( اردولیکس) بی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راماراو نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیٹ امتحان میں ہوئی بے قاعدگیوں کی ماہرین کی کمیٹی کے ذریعہ اعلی سطحی تحقیقات کروائے۔

 

نیٹ امتحان میں بے قاعدگیوں کی اخباری اطلاعات پر تارک راماراو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کو اس مسئلہ پر فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہئے جس سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل مربوط ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 67 طلبہ نے جاریہ سال نیٹ امتحان میں 720نشانات کے منجملہ 720نشانات حاصل کرتے ہوئے فرسٹ رینک حاصل کیا۔ ایسا سابق میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ کئی طلبہ نے 718 اور 719 نشانات بھی حاصل کئے۔ کارگذار صدر بی آرایس نے پوچھا کہ نیٹ کے نتائج عجلت میں کیوں تیار کرتے ہوئے جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہاک ہ انتخابی نتائج کے دن ہی نیٹ کے نتائج کے اعلان سے کئی شبہات کو قطعیت ملتی ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سال کے دوران تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی طالب علم کو نیٹ امتحان میں ٹاپ 5 رینک میں مقام حاصل نہیں ہوا اور وہ سمجھتے ہیں کہ نیٹ امتحان میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button