تلنگانہ

نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینار ایکسپریس دیوار سے ٹکرا کر پٹریوں سے اتر گئی۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: چارمینار ایکسپریس کی کچھ بوگیاں آج نامپلی ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں سے اتر گئیں۔ پلیٹ فارم نمبر پانچ پر پہنچتے ہوئے ٹرین سائیڈ وال سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹرین کے کچھ ڈبے پٹریوں سے اتر گئے اور اچانک جھٹکہ لگا

 

S2، S3، S6 بوگیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں 10 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو لالہ گوڑہ کے ریلوے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین چنئی سے نامپلی پہنچ رہی تھی

 

بتایا گیا ہے کہ ٹرین اسٹیشن میں رکے بغیر ڈیڈ اینڈ تک پہنچ گئی اور اچانک بریک لگانے کی وجہہ سے ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹریوں سے اتر گئیں۔ حکام نے اس کی وجہ لوکو پائلٹ کی غلطی بتائی ہے۔ حادثہ کے ساتھ ہی مسافرین میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button