تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ میں اقلیتوں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے سرکاری احکامات جاری

حیدرآباد _ 23 جولائی ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے پسماندہ طبقات کے افراد کو دی جانے والی ایک لاکھ روپے کی اسکیم کو ریاست کے اقلیتوں کے لیے بھی دینے کا اعلان کیا ہے جس میں بینک لنک نہیں رہے گا راست طور پر اقلیتوں کے درخواست گزار کو اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے تحت رقم اکاؤنٹ میں جمع کردی جائے گی۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی ہدایت پر اس اسکیم کا جی او جاری کردیا گیا ۔اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں قرض کے لئے درخواست داخل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی

ہر خاندان میں صرف ایک فرد کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button