ایجوکیشن

تلنگانہ میں 3 اپریل سے دسویں کے امتحانات _ 5 منٹ تاخیر پر داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی ، طلبہ کو مفت سفر کی سہولت

حیدرآباد _ 29 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات ریاست بھر میں 3 اپریل سے شروع ہوں گے۔ وزیر نے واضح کیا کہ امتحانات صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے اور طلباء کو صرف 9:35 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی کی اجازت ہوگی۔ وزیر نے بتایا کہ دسویں کے ہال ٹکٹ پہلے ہی متعلقہ اسکولوں کو بھیجے جا چکے ہیں اور انہیں ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ طلباء اپنا ہال ٹکٹ دکھا کر آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے 3 سے 13 اپریل تک منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے سلسلے میں  ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا تقریبا 5 لاکھ طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے اس کے لئے ریاست بھر میں 2 ہزار سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button