تلنگانہ

مسلم ریزرویشن ختم کرنا ہے تو بی جے پی کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے: تلنگانہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کی انتخابی مہم

حیدرآباد _ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کرنا ہے تو بی جے پی کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے

ویمل واڑہ اور آصف آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ  4 فیصد مسلم ریزرویشن کو ختم کرتے اسے دوسرے طبقات میں تقسیم کیاجائے گا۔ مسلمانوں کے تحفظات غیر آئینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت 12 فیصد مسلم تحفظات کو سامنے لا کر ایس سی، ایس ٹی اور کمزور طبقات کے ساتھ ناانصافی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو اقتدار میں لانے پر زور دیا اگر مسلم تحفظات کو ختم کرنا ہے

 

کانگریس، بی آر ایس اور بی ایس پی کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ اگر کانگریس اور بی آر ایس کی حکومت ہوتی تو  کیا ایودھیا میں رام مندر بنتی تھی؟

متعلقہ خبریں

Back to top button